Baseerat Online News Portal

کٹاسا میں جہیز کے لئے شادی شدہ کا گلا دبا کر قتل ،ملزمین فرار

کٹاسا میں جہیز کے لئے شادی شدہ کا گلا دبا کر قتل ،ملزمین فرار

رفیع ساگر /بی این ایس

7 اگست

جالے۔۔ سنگھواڑہ تھانہ کے کٹاسا گاوں میں نو شادی شدہ کا گلا دبا کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا ۔ مقتولہ کی شناخت کٹاسا باشندہ للت چوپال کی اہلیہ شیلا دیوی(25) کی شکل میں ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد مقتولہ کے والد جالے تھانہ کے دیورا بندھولی گاوں رہائشی جیوچھ چوپال نے جہیز کے سبب قتل کرنے کو لیکر ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں اپنے داماد للت چوپال ، سمدھن راجوتی دیوی،وجیٹھ کمل چوپال کو نامزد ملزمین بنایا ہے۔ ادھر آئی پی سی 304 بی کے تحت درج مقدمہ میں کہا گیا ہیکہ 2 سال قبل اپنی بیٹی کی شادی کروائی ہے۔ ادھر 2 ماہ سے مقتولہ کے سسرال والوں کی طرف سے مسلسل 50 ہزار روپئے جہیز کی شکل میں مطالبہ کیا جارہا تھا۔ لیکن جب میں نے اپنی مجبوری و ناقابلیت بتایا تو ان لوگوں نے مل کر اس طرح کے ناقابل معافی واقعہ کو انجام دیا ہے اور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ کٹاسا گاوں کے رشتہ داروں نے بیٹی کی موت کی خبر جمعہ کی صبح دی ہے۔ پوچھے جانے پر تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ گلے پر نشان دیکھ کر یہ شبہ کیا جارہا ہیکہ مقتولہ کی موت گلا دبانے پر دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایم سی ایچ بھیج کر ملزمین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری جاری ہے۔

You might also like