Baseerat Online News Portal

2 کاروں کی ٹکر میں کولکاتہ کے نوجوان کی موت

2 کاروں کی ٹکر میں کولکاتہ کے نوجوان کی موت

رفیع ساگر /بی این ایس

7 اگست

جالے۔۔قومی شاہراہ 57 پر صدر تھانہ علاقہ کے کرتھوا موڑ کے قریب 2 کار کے مابین آمنے سامنے کی ٹکر میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت کولکاتا باشندہ رام سنیہی سروج کے لڑکے دھرم راج سروج کی شکل میں ہوئی ہے۔ متوفی اینیوا گاڑی سے شکری کی جانب سے دربھنگہ آرہا تھا۔ واقعہ کے بارے میں بتایا گیا ہیکہ این ایچ پر سڑک کنارے سیلاب متاثرین کی پناہ گزیں کی وجہ سے ایک ہی لین پر گاڑیوں کی آمد ورفت جاری ہے۔ اسی درمیان جمعرات کو کرتھوا موڑ کے قریب 2 کار کی ٹکر ہوگئی جس میں دھرم راج شدید طور پر زخمی ہوگیا وہیں دربھنگہ سے شکری کی جانب جارہی کار کو مسافر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر ششی کانت سنگھ پولیس افسران کے ساتھ جائے وقوع پر پہونچ کر زخمی کو علاج کیلئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا لیکن اسپتال پہونچتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔غورطلب ہو کہ پولیس نے جائے حادثہ سے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید آگے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

You might also like