Baseerat Online News Portal

کمتول میں پک اپ وان کے ڈرائیور سے 7 لاکھ 74 ہزار کی لوٹ ،تھانہ انچارج سرور عالم نے فوری کارروائی کر 2 لٹیرے کو کیا گرفتار ، 3لاکھ 87 ہزار 195 روپیہ برآمد

کمتول میں پک اپ وان کے ڈرائیور سے 7 لاکھ 74 ہزار کی لوٹ ،تھانہ انچارج سرور عالم نے فوری کارروائی کر 2 لٹیرے کو کیا گرفتار ، 3لاکھ 87 ہزار 195 روپیہ برآمد

 

دربھنگہ ۔ محمد رفیع ساگر/بی این ایس

8 اگست 2020

کمتول تھانہ کے برہمپور سوتیا چور میں پل کے قریب گزشتہ جمعہ کی شب 2 بائک سوار 8 شر پسندوں نے کمتول باشندہ کوشل کشور پرساد کے پک اپ وان کو گھیر کر ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کے بعد سیٹ کے نیچے رکھے 7 لاکھ 74 ہزار روپئے لوٹ لئے۔واقعہ کی جانکاری ملتے ہی کمتول سرکل کے پولیس انسپکٹر بسنت کمار جھا کی قیادت میں کمتول تھانہ صدر سرور عالم نے فوری کارروائی کرکے پک اپ وان ڈرائیور کی نشاندہی کی بنیاد پر چھاپہ ماری کر لوٹ کے 3 لاکھ 87 ہزار 195 روپے کے ساتھ 2 بدمعاشوں کو دبوچ لیا۔ جس میں سے 1 کی شناخت برہمپور رہائشی رام براجی بھنڈاری کے لڑکے دیپک بھنڈاری و دیگر کی شناخت اسی گاوں کے منگل پاسوان کے لڑکے ونود پاسوان کی شکل میں ہوئی ہے۔ تھانہ صدر کے مطابق دونوں بدمعاشوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔لوٹ میں شامل فرار دیگر جرائم پیشوں کی گرفتاری کو لیکر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ ادھر واقعہ کے بعد پک اپ وان کے ڈرائیور کمتول مشرقی ٹول باشندہ آنجہانی رام بابو منڈل کے لڑکے سنیل کمار منڈل نے کمتول تھانہ کو درخواست دیکر ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ تحریری درخواست میں بتایا ہیکہ جمعہ کے شام میں کمتول گاندھی چوک واقع گورو انٹر پرائزیز سے پرچون کا سامان لوڈ کر مظفر پور ضلع کے اورائی تھانہ کے تحت اورائی راجکھنڈ گاوں واقع گوند انٹر پرائزیز کو مال پہونچایا اور واپسی میں گوند انٹر پرائزیز کے مالک للن کمار نے 7 لاکھ 74 ہزار کی رقم ایک تھیلی میں دی تھی جسے ڈرائیور سیٹ کے نیچے محفوظ کر لیا تھا۔ لیکن راستے میں بغیر نمبر کے اپاچی و پلسر موٹر سائیکل سے 8 بدمعاشوں نے واقعہ کو انجام دیکر رقم ، موبائل فون و پک اپ وان کی چابھی لوٹ کر مغرب کی جانب بھاگ گئے۔ ادھر کمتول تھانہ صدر سرور عالم نے اس واقعہ کو چیلینج کی شکل میں لیتے ہوئے تمام ملزمین کو سلاخوں کے پیچھے پہونچانے کا دعوی کیا ہے۔

You might also like