Baseerat Online News Portal

زہریلے سانپ کے ڈسنے سے بی جے پی کے پنچایت صدر کی بیٹی سمیت 3 افراد کی موت

زہریلے سانپ کے ڈسنے سے بی جے پی کے پنچایت صدر کی بیٹی سمیت 3 افراد کی موت

 

 

 

 

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر /بی این ایس

9 اگست 2020

 

کیوٹی اور کمتول تھانہ علاقہ میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے 2 خاتون سمیت 3 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔پولیس نے تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں کرایا ہے۔خبر کے مطابق کیوٹی تھانہ کے ننورا پنچایت کے انداما گاوں میں بھاجپا کے پنچایت صدر پھول یادو کی لڑکی 11 سالہ ریا کماری کی موت زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ ریا کماری اپنی دادی چندرکلا دیوی کے ساتھ چوکی پر سوئی ہوئی تھی اسی دوران نیند کی حالت میں زہریلے سانپ نے اسے ڈس لیا اور اس کء موت ہوگئی۔وہیں کوئلا استھان پنچایت کے ڈومے ڈیرا گاوں میں 30 سالہ نریش یادو کو سانپ نے ڈس لیا جس سے اس کی موت ہوگئی ہے۔کیوٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔ ادھر کمتول تھانہ کے پنڈارچھ پنچایت کے وارڈ 1 میں گذشتہ رات آنجہانی بھوگیندر چوپال کی اہلیہ 55 سالہ ریشما دیوی کی موت سانپ کاٹنے سے ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ نیند کی حالت میں زیریلے سانپ نے جب ریشما دیوی کو ڈس لیا تو وہ بیدار ہوگئی۔گھر میں افراتفری مچ گئی ۔جب تک اسے اسپتال لے جایا گیا راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔کمتول تھانہ صدر سرور عالم نے لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔

You might also like