Baseerat Online News Portal

شراب پی کر ہنگامہ کرتے کیوٹی سی ڈی پی او کے ڈرائیور کا بیٹا گرفتار ،جیل رسید

شراب پی کر ہنگامہ کرتے کیوٹی سی ڈی پی او کے ڈرائیور کا بیٹا گرفتار ،جیل رسید

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر /بی این ایس

9 اگست 2020

کیوٹی تھانہ صدر شیو کمار یادو نے چھتون پنچایت کے وارڈ 6 میں قائم آنگن باڑی مرکز کے پاس شراب پی کر ہنگامہ آرائی سے کام لے رہے رمیش مہتو کو عوامی شکایت کے بعد گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔تھانہ صدر نے بتایا کہ گرفتار شخص کیوٹی سی ڈی پی او کی گاڑی کے ڈرائیور رام چندر مہتو کا لڑکا تھا۔تھانہ پر لاکر جب بریتھ انالائزر مشین سے جانچ کی گئی تو نشے کی تصدیق ہوئی۔اس ضمن میں اس کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

You might also like