Baseerat Online News Portal

رجون میں سڑک جام کولیکر سابق مکھیا سمیت 29 افراد نامزد ،موقع سے 9 بائک اور 9 سائیکل ضبط ،گرفتار سابق مکھیا آفاق عالم جیل رسید

رجون میں سڑک جام کولیکر سابق مکھیا سمیت 29 افراد نامزد ،موقع سے 9 بائک اور 9 سائیکل ضبط ،گرفتار سابق مکھیا آفاق عالم جیل رسید

 

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر /بی این ایس

9 اگست 2020

کمتول تھانہ کے کمتول بسیٹھ سڑک پر رجون چوک کے پاس ہفتہ کو ڈھالی سالہ معصوم بچی کے ساتھ گرفتار ریپ کے ملزم گڈو جھا کو پھانسی کی سزا دلوانے کی مانگ کو لیکر سڑک جام کر رہے لوگوں کے ذریعہ انتظامیہ کے خلاف نازیبا سلوک معاملہ کو لیکر بی ڈی او راجیش کمار نے مجمع کو اکسانے والے 29 نامزد اور 101 نا معلوم لوگوں پر گالی گلوج کرنے و جان لیوا حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کمتول تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ وہیں معاملہ کی تحقیقات اے ایس آئی ستندر پاسوان کو سونپ دی گئی ہے۔ درج ایف آئی آر 20/192 میں بی ڈی او نے بتایا کہ لیڈی تھانہ دربھنگہ میں کیس نمبر 20/40 میں متاثرہ کے معاوضے و دیگر مطالبات کو لیکر تقریبا 150 کی تعداد میں مرد و خواتین مقامی سوبودھ بھنڈاری کی قیادت میں سڑک جام کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی و زبردستی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گالی گلوج کیا اور جان لیوا حملہ کردیا۔جب میں 1:30 بجے رجون چوک پہونچا تو دیکھا کہ کمتول سرکل کے پولیس انسپکٹر سمیت اعلی حکام موجود تھے۔اس معاملہ کے بارے میں مقامی چوکیدار نے بتایا کہ آفاق عالم ، روہت کمار ، شری چندر یادو ، سنجئے جھا، سنجئے ساہ،سریندر منڈل، سریندر یادو ، جماہر ساہن، منگل سہنی ، چندیشور یادو سمیت کئی لوگ وہاں انتظامیہ کی سرکاری گاڑی روکنے کی کوشش کئے و جان لیوا حملہ بھی کئے۔ انہوں نے درخواست میں بتایا کہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی مدد سے میری جان بچی ہے۔ ادھر موقع سے مظاہرین کی 9 سائیکل و 9 بائیک ضبط کر آفاق عالم کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل رسید کردیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہیکہ گزشتہ 3 جولائی کو رجون گاوں کے ہی معصوم بچی کا گڈو جھا نے آبرو ریزی کرنے کے بعد جان سے مرنے کیلئے پل کے پاس پھینک دیا تھا جس کے بعد لوگوں نے مشتعل ہوکر گڈو جھا کو پھانسی دینے کیلئے سڑک جام کر دیا تھا

You might also like