Baseerat Online News Portal

اجیت رائے قتل معاملے کا انکشاف ،3 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار ،نشے کی حالت میں عورتوں سے چھیڑچھاڑ پر ہوا تھا قتل ،چوکیدار معطل ،تھانہ صدر سے وضاحت طلب

اجیت رائے قتل معاملے کا انکشاف ،3 خواتین سمیت 9 افراد گرفتار ،نشے کی حالت میں عورتوں سے چھیڑچھاڑ پر ہوا تھا قتل ،چوکیدار معطل ،تھانہ صدر سے وضاحت طلب

 

 

 

 

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر/بی این ایس

10 اگست 2020

 

اے پی ایم تھانہ کے پرمانند پور گاوں کے اجیت رائے کے قتل معاملے 20/138 میں پولیس نے 3 خواتین سمیت 9 ملزمین کو گرفتار کر پورے معاملے کی گتھی سلجھا لی ہے۔اجیت رائے کا قتل شراب نوشی کے بعد عورتوں سے چھیڑچھاڑ کے انتقام میں ہوا تھا۔ گرفتار ان ملزمین کو پیر کو عدالتی تحویل میں جیل رسید کر دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف اے پی تھانہ میں آئی پی سی کے دفعات 302/364/201/34 کے تحت کیس درج ہوا تھا۔ سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے پیر کو بتایا کہ ہریہرپور کے چوکیدار کو کام میں لاپروائی کی بنیاد پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ اے پی ایم انچارج جزا علی سے پورے معاملے میں وضاحت طلب کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 4 اگست کو اے پی ایم تھانہ کے تحت پرمانند گاوں کے 3 دوست اجیت کمار رائے ، نریش داس ، پرم جیت داس تقریبا 10 بجے ایک ساتھ باہر نکلے لیکن اس میں سے 1 اجیت کمار رائے واپس نہیں لوٹا تب جاکر اہل خانہ کو تشویش ہوا اور اس کی تلاشی شروع ہوگئی ۔کافی کھوج بین کے بعد جب کہیں پتہ نہیں چلا تو اہل خانہ نے اس کی اطلاع اے پی ایم تھانہ کو دیا ۔ تھانہ صدر نے اس پر پہل کرتے ہوئے 4 اگست سے 8 اگست تک کافی کھوج بین کی لیکن پھر بھی کہیں پتہ نہیں چلا اس کے بعد 8 اگست کو ہی گاوں والوں کے ذریعہ یہ خبر ملی تھی کہ ایک کھیت میں لاش پائی گئی ہے جس کی شناخت ل گم شدہ متوفی اجیت کمار رائے کی شکل میں ہوئی۔ معاملہ کے بعد خفیہ اطلاع و شک و شبہات کی بنیاد پر تھانہ صدر کی ٹیم نے ہریہر پور گاوں باشندہ آنجہانی شری سہنی کے لڑکے ٹھکن سہنی ، دنیا لال سہنی کے لڑکے سنجئے سہنی ، رام بچن سہنی کے لڑکے درشن سہنی رام پنیت سہنی کے لڑکے تریوینی سہنی ، درشن سہنی کی اہلیہ پرمیلا دیوی ، پپو سہنی کی اہلیہ ممتا دیوی،راماشیش سہنی کی اہلیہ روبی دیوی اسکے علاوہ پرمانند پور باشندہ کشوری داس کے لڑکے اور نریش داس کے لڑکے اودن داس کو گرفتار کر تھانہ لایا گیا جہاں گہرائی سے پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے اپنے اپنے جرم کا اعتراف کرلئے۔ واقعہ کے بارے میں بتایا گیا ہیکہ متوفی نے شراب کے نشے کی حالت میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا تھا جس کے بعد تمام ملزمین مل کر تینوں لڑکوں کو پکڑ کر لے گئے جہاں اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے لیکن اسی دوران متاثرہ خواتین نے بتایا کہ ان تینوں میں سے صرف اجیت کمار رائے نے ہی میرے ساتھ نازیبا سلوک کیا تھا جس پر تمام ملزمین نے اجیت کمار رائے کو شدید طور پر مار پیٹ کی جس وجہ کر اسکی موت ہوگئی اور اس کے بعد دونوں لڑکے و نامزد ملزمین نے لاش کو مرحلہ چور میں پانی کے نیچے چھپا دیاتھا۔ ادھر سٹی ایس پی نے بتایا کہ دیگر ملزمین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری جاری ہے اور تمام ملزمین کے مجرمانہ ریکارڈ کی تلاشی کی جارہی ہے۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ بہت جلد اس معاملہ کے انکشاف میں شامل تمام پولیس اہلکاروں کو اعزاز بخشا جائے گا۔

You might also like