Baseerat Online News Portal

کشتی پر سوار 2 نوجوان کولگا کرنٹ ،گہرے پانی میں گرنے سے ایک کی موت ،دوسرے کی حالت نازک

کشتی پر سوار 2 نوجوان کو  لگا کرنٹ ،گہرے پانی میں گرنے سے کی موت ،دوسرے کی حالت نازک

 

 

 

 

 

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر /بی این ایس

10 اگست 2020

 

حیاگھاٹ تھانہ کے ولاس پور پشتے کے قریب اتوار کی شام کشتی حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ جیسے ہی واقعہ کی خبر عام ہوئی انمات گاوں کے غوطہ خوروں نے کافی مشقت کے بعد ایک لاش کو باہر نکالا جس کی شناخت سرائے حامد رہائشی محمد پیارے (50)کی شکل میں ہوئی جبکہ دوسرے پھول بابو کو بچالیا گیا۔ جو ولاس پور کا رہنے والا ہے جس کا علاج پرائیوٹ کلینک میں کرایا گیا۔

 

اس حادثے میں بال بال بچے ولاس پور رہائشی عینی شاہد محمد ندیم نے بتایا کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کشتی سے نیا ٹول اور گھراڑی گاؤں گئے تھے۔ وہاں سے گھر لوٹنے کے دوران پشتے سے صرف سو میٹر پہلے کشتی پر سوار محبوب اور پھول بابو بجلی کی جھٹکے سے گہرے پانی میں گر گئے۔واقعہ کے بعد پھول بابو کسی طرح تیر کر باہر نکل آیا جبکہ محبوب ڈوب گیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ سی او کمل پرساد ساہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر اس کے متعلقین کے حوالے کردیا ہے۔

You might also like