Baseerat Online News Portal

راحت اندوری عالمی شہرت یافتہ، باکمال، جرأتمند شاعر تھے : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ:۱۴؍اگست(پریس ریلیز)ماضی کی شاندار تاریخ اور وراثت سے نئی نسل کو روشناس کرانے والا عالمی شہرت یافتہ، مثبت اور تعمیری فکر کا دور اندیش، باکمال اور جرأتمند شاعر راحت اندوری بھی اس دارفانی سے منتقل ہو گئے۔ انہیں شہرت اور مقبولیت حاصل تھی ۔ ان کے کلام میں عصری معنویت ہوتی، ان کی شرکت مشاعرہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ۔ ان کی شاعری زبان و ادب کا بہترین سرمایہ ہے ۔ وہ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ۔ فاران انٹرنیشنل فائونڈیشن انڈیا کے چیرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے ان کے انتقال پر مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی مسائل ، سچائی کو سلیقے سے پیش کرتے ، غیر ضروری مصلحتوں سے بلند ہو کر حقائق کو سامنے لانے میں وہ جرأتمندی اور بے باکی کا اظہار کرتے ۔ قوم وملت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے روشن مستقبل کی رہنمائی کرتے۔ انہیں پسند کرنے والوں کا حلقہ وسیع ہے ۔

You might also like