Baseerat Online News Portal

دھاردار ہتھیار سے بیوی کا قتل کر شوہر فرار،3 سال پہلے ہوئی تھی شادی ،4 دن پہلے ہی سسرال سے میکے آئی تھی مقتولہ

دھاردار ہتھیار سے بیوی کا قتل کر شوہر فرار،3 سال پہلے ہوئی تھی شادی ،4 دن پہلے ہی سسرال سے میکے آئی تھی مقتولہ

رفیع ساگر /بی این ایس

13 اگست 2020

جالے۔۔ سنگھواڑہ تھانہ کے کٹاسا پنچایت کے برہم پورہ ٹاٹا کالونی میں جمعرات کو سرعام ایک شادی شدہ خاتون کے قتل سے سنسنی پھیل گئی۔مقتولہ کی شناخت وشو سدا کی لڑکی انیچی دیوی 22 برس کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچے سنگھواڑہ تھانہ صدر امیت کمار نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا۔ اس ضمن میں مقتولہ انیچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی 4 دن پہلے ہی میکے آئی تھی۔ اس کے اگلے ہی دن اس کا داماد مظفر پور ضلع کے اورائی تھانہ کے تحت جنار گاوں باشندہ سنتوش مانجھی یہاں آیا تھا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ سسرال میں رہ رہا تھا۔ جمعرات کو دوپہر خاتون کی ماں کرن دیوی اور والد گھاس کاٹنے کے لئے باہر گئے تھے۔ اس دوران بیوی کو تہنا پاکر شوہر نے اس پر دھاردار ہتھیار سے قتل کر اس پر کمبل ڈال کر خود فرار ہوگیا۔قاتل شوہر کا خون سے سنا ہوا کپڑہ اور چپل کمرے میں پایا گیا ہے۔ کچھ دیر کے بعد جب مقتولہ کی بہن کسی کام کے لئے کمرے میں گئی تو اپنی بہن کو کمبل میں لپٹا ہوا دیکھا اور اس کے پہلو میں خون پھیلا ہوا تھا وہ چیخنے لگی۔ اس کے بعد اس واقعے کا پتہ لوگوں کو چل سکا۔ بتایا گیا ہے کہ عورت کی شادی 3 سال قبل ہوئی تھی۔ خاتون کے قتل سے متعلق اس کی والدہ کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کا عمل جاری ہے۔

You might also like