Baseerat Online News Portal

مجرمانہ ذہنیت کے مالک میگھون پنچایت کے مکھیا کی شرمناک حرکت :- عرفان فلاحی

مجرمانہ ذہنیت کے مالک میگھون پنچایت کے مکھیا کی شرمناک حرکت :- عرفان فلاحی

 

 

 

*مدھوبنی ( عنایت اللہ ندوی )* الھدیٰ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب عرفان فلاحی نے نمائندہ سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگھون پنچایت کی مکھیا ساجدہ پروین کے شوہر اسد جی جس مشن کے ساتھ پنچایتی الیکشن کے دوران آئے اور ہم نوجوانوں سے وعدے کئے ک اگر آپ لوگ اس بار موقع دیتے ہیں تو ان شاءاللہ میگھون پنچایت کو ترقی کی طرف لے جائیں گے، ان کے کئے ان وعدوں کے بعد نوجوانوں نے مکھیا کو جیتانے کے لئے جان و مال سب کچھ قربان کر کے الیکشن میں کامیابی سے ہم کنار کرایا لیکن مکھیا جی الیکشن جیتنے کے بعد اپنے ان خیر خواہ نوجوانوں کو درکنار کردیا جن لوگوں نے تن من دھن کے ساتھ الیکشن جتانے میں ساتھ دیا تھا، اور چند گرگوں اور چاپلوس قسم کے لوگوں کا پیٹ بھرنے میں لگے ہوئے ہیں، مزید انہوں نے کہا کہ شاید ہمارے مکھیا جی کو غریب و مزدور خصوصاً نوجوانوں کی طاقت کا اندازہ نہیں، اس لئے مکھیا جی چند گرگوں اور چاپلوس قسم کے نیتا بنے ہوئے ہیں، فلاحی صاحب نے مزید مکھیا کے ظلم و ستم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی بہت سے ایسی فیملی ہے جن کے پاس راشن کارڈ نہیں پہنچا ہے جبکہ ان کے پاس مہینوں پہلے راشن کارڈ بن کر آچکا ہے، جس کی وجہ سے عوام راشن کارڈ کے لئے پریشان ہے لیکن مکھیا جی غریب عوام کی مدد کرنے کے بجائے انہیں پریشان کرنے پر لگی ہیں، انہوں نے آگے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خود کا راشن کارڈ 16 مئی کو ہی بن کر مکھیا جی کے پاس آگیا جس راشن کارڈ کا نمبر یہ 070512053131900974 ہے لیکن وہ راشن کارڈ دینے میں ٹال مٹول کررہے ہیں، جبکہ میرے والد محترم جناب رحمت علی صاحب مکھیا جی کے گھر پر راشن کارڈ لانے گئے تو مکھیا نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ یہ عرفان سونہلی کا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، وہیں انہوں نے کہا کہ ایسے ہی پنچایت کے بہت سے غریب قسم کے لوگوں کا بھی راشن کارڈ بن کر کے آگیا ہے انہیں بھی راشن کارڈ دینے میں ٹال مٹول کررہے ہیں، مزید انہوں نے کہا کہ مکھیا کی اس نیچ حرکت کی وجہ سے غریب عوام کرونا وائرس جیسی وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرکار نے جو اناج فری دینے کی بات کہی ہے اس اناج سے غریب و متوسط طبقے کے لوگ محروم ہو رہے ہیں، کیا مکھیا جی ایسا کرکے غریبوں کے پیٹ پر لات مارنے کا کام نہیں کر رہے ہیں،

لہذا میں میگھون پنچایت کے مکھیا اور نمائندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ جلد از جلد اس جانب توجہ دیں ورنہ میں غریب عوام کی آواز بن کر بلاک افسران سے لیکر ضلع افسران تک جاکر اس جانب متوجہ کرائیں گے

You might also like