Baseerat Online News Portal

مظفرپور مصراولیاء میں حالات معمول پر: سیاسی و سماجی کارکنان کے احتجاج کا اثر، اعلی حکام نے خاطی پولیس کے خلاف کاروائی کی ہدایت دی سماجی کارکن شاہنوازبدر نے بہارکے ہر تھانہ میں امن کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا

مظفرپور مصراولیاء میں حالات معمول پر:
سیاسی و سماجی کارکنان کے احتجاج کا اثر،
اعلی حکام نے خاطی پولیس کے خلاف کاروائی کی ہدایت دی
سماجی کارکن شاہنوازبدر نے بہارکے ہر تھانہ میں امن کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا

مظفرپور،14/اگست(عبدالخالق قاسمی)
ضلع کے اورائی اسمبلی حلقہ کے مصراولیاء اور جگولیا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد حالات فی الحال معمول پر ہے،تاہنوز پولیس حالات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کیمپ کر رہی ہے-واضح رہے کہ انتظامیہ نے فرقہ وارانہ کشیدگی کی بعد ایک طرفہ کاروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کی گرفتاری میں بڑی ہی تیزی سے کام لیا ہے,اور پھر رات کے اندھیرے میں مسلم محلوں میں داخل مسلمانوں کے گھروں کے دروازے توڑے گئے اور خواتین بچے اور بوڑھوں کو بے رحمی سے پیٹا گیا ایسے فرقہ پرست اور متعصب پولیس افسران سے امن و امان بھائی چارہ آپسی اتفاق اور اخوت کو قائم کرنے اور کروانے کی کیا امید کی جا سکتی ہے,جو بہت افسوس کا مقام ہے,ابھی حالات معمول پر ضرور ہیں مگر پولیس کی نازیبا اور متعصب حرکت سے اقلیت فرقہ کے لوگوں میں غم و غصہ کا ماحول ہے, سیاسی سماجی کارکن کے احتجاج اور پل پل کی خبر اعلی افسران کو دینے کی وجہ سے حالات معمول پر آئے ہیں,مشہور سماجی کارکن و بے باک صحافی شہنواز بدر قاسمی کی اپیل کو بھی اعلی حکام نے اہمیت دی,اور مظفرپور جگولیا میں ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی میں ملوث خاطی پولیس کو کیفر کردار تک پہونچانے کے لئے اعلی حکام نے ذمہ داری لی اور افسران کو یہ ہدایات جاری کیا ہے کہ جگولیا مصراولیاء میں ہوئے فرقہ رانہ کشیدگی میں گرفتار بے قصور لوگ کو رہا کیا جائے,اور خاطی متعصب پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے,شہنواز بدر نے بہار حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ گذشتہ کئی برسوں سے شمالی بہار میں رام نومی جنم اسٹمی سمیت دیگر جلوس والے تہوار کے موقع پر فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول فرقہ پرست شرپسند عناصر کی جانب سے بنایا جاتا ہے,جس میں اقلیت فرقہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے,ایسے موقع پر بہار حکومت کو چاہیے کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اعلی افسران کو یہ ہدایت جاری کرے کہ ہر تھانہ میں امن کمیٹی تشکیل دے تاکہ حالات پرامن رہے_
وہیں گذشتہ کل بروز جمعرات دربھنگہ ضلع کے جالے اسمبلی حلقہ کے پاکٹولہ گاؤں میں ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی کے حالات پرامن ہیں, مولانا ذکی احمد اور ان کے بھائی سمیع احمد کو زدوکوب کئے جانے کے واقعہ پر پٹنہ اعلی حکام کی جانب سے دی گئی ہدایات کے تحت 13 اگست جمعرات کی دیر رات پولیس نے مظلومین سے رابطہ قائم کیا اور ایف آئی آر درج کرائی اور آج بروز جمعہ دو حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے,ایس ڈی ایم نے مولانا ذکی احمد اور ان کے بھائی سے مل کر تحفظ کا یقین دلایا ہے,علاج و معالجہ کے لئے انہیں رقم فراہم کرنے کا ڈی ایم کو ہدایت جاری کیا گیاہے_

You might also like