Baseerat Online News Portal

22 سالہ سونو منڈل کا گولی مار کر قتل ،2 ماہ پہلے ہی چوری کے معاملے میں جیل سے ملی تھی رہائی ،موقع سے 1 کھوکھا ،موبائل اور اپاچی بائک برآمد

22 سالہ سونو منڈل کا گولی مار کر قتل ،2 ماہ پہلے ہی چوری کے معاملے میں جیل سے ملی تھی رہائی ،موقع سے 1 کھوکھا ،موبائل اور اپاچی بائک برآمد

 

دربھنگہ ۔محمد رفیع ساگر /بی این ایس

14 اگست 2020

سنگھواڑہ تھانہ کے سنہہ پور بیدولی چوک پر نامعلوم جرائم پیشوں نے بائک سوار 22 سالہ سونو منڈل کا گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس نے جمعہ کی صبح لاش کو سڑک کنارے سے برآمد کر اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔ موقع سے 1 کھوکھا ، 2 موبائل ،بلیو رنگ کی اپاچی بائک اور خون سے سنا ہوا کپڑہ ضبط کیا گیا ہے۔مقتول کی شناخت بھرہلی پنچایت کے کورا باشندہ برجو منڈل کے لڑکے سونو منڈل کی شکل میں ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے سینے میں گولی ماری گئی تھی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونو منڈل 11 بجے رات میں گھر پہ موجود تھا جس کی جانکاری مقتول کے گھر والوں نے پولیس کودی ہے۔سونو کی اہلیہ نے بتایا کہ 10 بجے رات کو اس کا شوہر اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ گاوں میں ہی جاگرن دیکھے جانے کی بات فون پر بتائی تھی۔واقعہ سے 3 دن پہلے سونو نے اپنی اہلیہ پریتی کماری اور اکلوتے لڑکے کو مظفرپور ضلع کے گائے گھاٹ تھانہ کے جارنگ اپنے سسرال پہنچا کر آیا تھا۔2 سال پہلے ہی سونو کی شادی ہوئی تھی۔بائک اور موبائل چوری کے معاملے میں سنگھواڑہ تھانہ میں درج ایف آئی آر 19/153 میں سونو کو گرفتار کر جیل بھیجا گیا تھا جو 2 ماہ پہلے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔جائے وقوع سے برآمد اپاچی بائک ،گمچھہ ،موبائل اور چپل مقتول سونو منڈل کا ہی بتایا گیا ہے۔اس ضمن میں مقتول کی اہلیہ پریتی کماری کی تحریر پر نامعلوم جرائم پیشہ کے خلاف قتل اور آرمس ایکٹ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ جائے واردات سے ضبط موبائل کا کال ڈیٹیلس نکالا جا رہا ہے۔تاہم اس کے قتل کی وجہ اب تک سامنے نہیں آپائی ہے۔پولیس کئی پہلووں پر جانچ کر رہی ہے۔

You might also like