Baseerat Online News Portal

مارپیٹ کے معاملے میں 2 الگ لگ ایف آئی آر درج

مارپیٹ کے معاملے میں 2 الگ لگ ایف آئی آر درج

رفیع ساگر /بی این ایس

14 اگست 2020

جالے۔۔ سمری تھانہ علاقہ کے ارئی گاوں میں 2 گروپوں کے مابین تنازع میں مارپیٹ کے واقعہ کے بعد 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وہیں زخمیوں کو علاج کیلئے سی ایس سی میں داخل کروایا گیا ہے۔ زخمی رگھوناتھ پاسوان نے درج کیس نمبر 20/157 میں بتایا کہ 12 اگست کی شب تقریبا 50 کی تعداد میں سیلاب متاثرین اتربیل- وشنپور سڑک پر ٹینٹ کا ڈیرہ ڈال کر رہ رہے ہیں۔ اسی درمیان منظر عالم ، محمد عربی ، مہتاب عالم ، مشتاق ہجام ، سیج اللہ ، عارف انصاری سمیت دیگر لوگ ماروتی الٹو گاڑی سے آکر بولنے لگا کہ دوسادھ ہو کر راستہ روک دیا ہے کیا یہ سڑک تمہارے باپ کا ہے ہم سبھی جھونپڑیوں کو توڑ دینگے۔منع کرنے پر ان لوگوں نے جان لیوا حملہ کر زخمی کردیا۔ بچاو کرنے کے دوران میری اہلیہ شیلا دیوی کے پاس سے کان کے سونے کی بالی چھین کر بکس میں رکھا 25 ہزار روپے منظر عالم نے پسٹل کی دھمکی سے چھین کر گاڑی میں رکھ کر فرار ہوگیا۔ ادھر منظر عالم نے درج ایف آئی آر 20/158 میں بتایا ہیکہ میرے گھر کے لوگ 7 بجے شام میں گھر سے دربھنگہ جانے کے دوران ارئی نیا ٹول کے پاس بھیڑ دیکھ کر رکے اسی درمیان بھتیجہ کاشف اقبال نے گاڑی سے اتر کر مکھیا لطیف الرحمان سے بولا کہ دربھنگہ جانا ہے ٹریکٹر ہٹا دیجئے اسی پر مکھیا کے لڑکے طارق انور نے اپنے ٹریکٹر کے ڈرائیور رگھوناتھ پاسوان سے کہا کہ مارو نیتا کا بھتیجہ ہے۔ اتنا سنتے ہی رگھوناتھ پاسوان ، وارڈ ممبر لال پاسوان ، طارق انور ، حامد انور ، لطیف الرحمان ، ولاس پاسوان نے مل کر کاشف و اقبال کے ساتھ مار پیٹ کی۔ اسی درمیان جب میری اہلیہ نے بچانے کی کوشش کی تو لطیف الرحمان نے دھکا دیا اور حامد نے میری اہلیہ کے ہاتھ سے 1 بھر سونا چھین لیا۔میرے لڑکے بدیع الزماں پر جان مارنے کی نیت سے اجب لال ، ولاس پاسوان نے حملہ کر دیا۔کاشف اقبال کو لاٹھی ڈنڈا سے مار پیٹ کر بہیوش کر دیا اور جیلانی و شبانی نے پیکٹ سے 20 ہزار روپے نکال لیا۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ صدر ہری کشور یادو نے پولیس اہلکاروں کی مدد سے معاملہ شانت کیا۔مقامی چوکیدار و دفعدار کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر کیس کی تحقیقات جمعدار اودھ کمار یادو کو سونپ دیا

You might also like