Baseerat Online News Portal

سعودی عرب: کابینہ کابڑابیان،ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ عرب علاقوں کے اتحاد، سالمیت اور خود مختاری پر سعودی عرب کا موقف غیر متزلزل ہے۔ خطے کے استحکام کو زک پہنچنے والی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کابینہ نے اس عزم کا اظہار منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت آن لائن اجلاس کے دوران کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے کہا کہ ’فلسطینی عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ اپنا تاریخی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے ایسے جامع اور منصفانہ حل تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں جن کی بدولت فلسطینی عوام 1967 والی سرحدوں میں خود مختار ریاست قائم کرسکیں اور اس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو‘۔کابینہ کا کہنا تھا کہ’ ہم ایسا حل چاہتے ہیں جو عرب امن منصوبے او ر بین الاقوامی قانونی قرارداوں کے مطابق ہو‘۔
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے جان بوجھ کر منظم طریقے سے بارود بردار ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کی سول تنضیبات اور شہریوں پر حوثی دہشت گردوں کے جارحانہ حملو ں کی مذمت کی ہے۔کابینہ نے حوثییوں کے حملوں کو ناکام بنانے اس سلسلے میں عرب اتحاد کی صلاحیت اور مستعدی کی تعریف کی۔
سعودی کابینہ نے کابل میں افغان نائب صدر کے کارواں پر حملے کی مذمت کی اور ہر طرح کے تشدد، دہشتگرد ی اور انتہا پسندی کے خلاف برادر مک افغانستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
کابینہ نے سائبر سیکیورٹی کی قومی حکمت عملی کی بھی منظوری دی اور متعدد فیصلے کیے ہیں۔بحیرہ احمر میں سیاحتی ادارے کے قیام اور فروغ سیاجت کونسل کے نظام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

You might also like