Baseerat Online News Portal

مولانا محمد جابرحسین قاسمی کی طبیعت سخت علیل، دعا کی گذارش

مولانا محمد جابرحسین قاسمی کی طبیعت سخت علیل، دعا کی گذارش

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے ۔۔ مقامی بلاک کے دوگھرا گاوں باشندہ موقر عالم دین مولانا محمد جابر حسین قاسمی سابق مہتمم مدرسہ اصلاح المسلمین کریم گنج جھٹکی ،بوکھڑا ،سیتامڑھی اور بانی معھدالصالحات دوگھرا دربھنگہ کی طبیعت ان دنوں کافی ناساز گار ہے۔مولانا دربھنگہ کے معروف سرجن ڈاکٹر شبیر احمد کی زیر نگرانی ہیں جہاں گذشتہ ہفتہ ان کا آپریشن ہوا تھا۔حالانکہ صحت میں سدھار جاری ہے لیکن شوگر لیول کافی بڑھا ہوا ہے جس کی وجہ سے حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ مولانا کے صاحبزادے انجینیر محمد حماد صدیقی اور قاری شبیر احمد ان کی صحت سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ہفتہ مولانا کو آپریشن کے لئے دربھنگہ واقع ڈاکٹر شبیر احمد کی کلینک کیئر اسپتال قیدرآباد لے جایا گیا تھا جہاں کامیاب ترین آپریشن کے بعد فی الحال گھر پہ ہی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔انہوں نے مولانا موصوف کی جلد صحتیابی کے لئے ائمہ مساجد، علمائے کرام اور ملنے جلنے والوں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔

You might also like