Baseerat Online News Portal

کورونا وائرس سے ایک دن میں 1290 اموات،50 لاکھ سے زائد کیسز

نئی دہلی،16؍ستمبر( بی این ایس )
ہندوستان میں کورونا وائرس کیسز 50 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ 50 لاکھ کورونا کیسز درج کرنے والا ہندوستان دوسرا ملک بن گیا ہے۔ وہیں ایک اور خبر یہ بھی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ 16 ستمبر کی صبح تک ایک دن میں سب سے زیادہ 1290 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔50 لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد کیسز کی کل تعداد 5020359 ہوگی ہے۔ وہیں اگر ہم ایک دن میں آنے والے کیسزکی بات کریں تو گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں روزانہ 90 ہزار سے زیادہ کیسز آرہے ہیں۔ منگل کے روز 83 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔اگر آپ ہم اعدادوشمار پر نگاہ ڈالیں تو ملک میں کل کیسز میں سے 19.83فیصد یعنی995933 مریض فعال ہیں۔ بحالی کی شرح 78.52فیصد ہے۔ شرح اموات 1.63فیصد اور مثبت شرح 8.06 فیصد ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 1116842 ٹیسٹ ہوئے ہیں، اور ملک میں اب تک مجموعی طور پر 59429115 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ویسے ملک میں اب تک 39 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3942360 ہے۔اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82961 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1290 اموات کے ساتھ اب تک اموات کی کل تعداد 82066 ہوگئی ہے۔

You might also like