Baseerat Online News Portal

عوام نے جے ڈی یواوربی جے پی ایم ایل اے سے پانچ برسوں کاحساب مانگا،گاڑی چھوڑکرفرار

ویشالی16ستمبر(بی این ایس )
بہارمیں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں تمام پارٹیوں کے لیڈران ،ایم ایل اے اپنے علاقوں کے دورے میں مصروف ہیں ، لیکن ایم ایل اے کاہر جگہ خیرمقدم نہیں ہورہاہے۔ یہ ہواکہ جے ڈی یو کے ممبر اسمبلی امیش کشواہااپنے حامیوں کے ساتھ ضلع ویشالی کے ماہرارکے گاؤں پہنچ گئے۔ اس سے پہلے کہ ایم ایل اے امیش اگلے پانچ سال کی کسی بھی چیزکے بارے میں بات کرتے ، اس سے پہلے وہاں موجود گاؤں کے لوگوں نے ان سے پچھلے پانچ سالوں کاحساب کتاب کرنے کوکہاہے۔ حاجی پورمیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اودھیش سنگھ پرائمری ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کرنے دیال پور پہنچے۔ لیکن لوگوں کے غم و غصے کے بعد وہ کار چھوڑ کر پیدل چلتے ہوئے دکھائی دیے۔اودھیش سنگھ جھنجھوڑا سڑک سے پی ایچ سی پہونچے۔ لوگوں نے اس سڑک کے معاملے پرانھیں گھیر لیا۔ بی جے پی کے ایم ایل اے اودھیش سنگھ نے لوگوں کو راضی کرنے کی بہت کوشش کی۔ ان کی ٹیم کے لوگوں نے بھی وضاحت کی لیکن لوگ راضی نہیں ہوئے۔ ایم ایل اے نے بتایاہے کہ اس بار پی ایچ سی طے ہوگئی ہے۔ اگلی بار بھی سڑک بنائیں گے۔ تاہم لوگ ایم ایل اے کے اس وعدے کو سننے کے لیے تیارنہیں تھے۔ ان کے اور پارٹی کے خلاف مردہ آبادکی نعرے بازی شروع ہوگئی۔ اس کے بعد، ایم ایل اے اودھیش سنگھ اپنی گاڑی چھوڑ کر پیچھے بھاگے۔ پیچھے سے لوگ ان کے اور پارٹی کے خلاف زوردار نعرے بازی کرنے لگے۔ کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ایم ایل اے اودھیش کی گاڑی نے انھیں پیک اپ کرلیا۔

You might also like