Baseerat Online News Portal

دہلی تشدد:17500 صفحات کی چارج شیٹ داخل

نئی دہلی16ستمبر(بی این ایس )
دہلی پولیس نے بدھ کے روزعدالت میں دہلی فسادات کی سازش سے متعلق 17500 صفحات سے زیادہ کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ دہلی پولیس کا خصوصی سیل دہلی فسادات کی سازش کی چارج شیٹ لے کر عدالت پہنچا۔ مجموعی طور پر 15 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی۔ ابھی عمر خالد اور شرجیل امام کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی جا رہی ہے۔ ان کانام ضمنی چارج شیٹ میں پیش ہوگا۔ پولیس کی طرف سے دائر چارج شیٹ 17500 صفحات سے زیادہ ہے۔چارج شیٹ میں 745 گواہ ہیں۔چارج شیٹ میں ثبوت کے طور پر تکنیکی ثبوت ، سی ڈی آر اور واٹس ایپ چیٹ شامل ہیں۔ تاہم حکومت سے یو اے پی اے نافذ کرنے کی اجازت موصول ہوگئی ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہاہے کہ ثبوتوں کی بنا پر ہم نے جو بھی سیکشن لگایاہے۔وہ بھی بطور ثبوت لیا جارہا ہے۔ ابھی تفتیش جاری ہے۔ بعدمیں ضمنی چارج شیٹ دائرکی جائے گی۔پولیس کے رویے پرکئی سوال اٹھ رہے ہیں۔

You might also like