Baseerat Online News Portal

ملک میں بے روزگاری دور نہیں ہوگی تب تک تحریک جاری رہے گی۔قمر الباری دھمولوی

ملک میں بے روزگاری دور نہیں ہوگی تب تک تحریک جاری رہے گی۔قمر الباری دھمولوی

نوادہ/ محمد سلطان اختر

بیروزگاری کے خلاف مسلسل جدوجہد کے ساتھ تحریک چلا رہے راجد نوادہ ضلع اقلیتی کمیٹی کے صدر محمد قمر الباری دھمولوی نے کہا ہے کہ جب تک ملک سے بے روزگاری نہیں ختم ہو جاتی اور معیشت میں اسٹرین نہیں آ جاتا تب تک تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت نوجوانوں کو روز گار دینے میں بالکل ناکام ثابت ہوچکی ہے لہٰذا کرونا کے نام پر کروڑوں لوگوں کی نوکری چلی گئی ہے لیکن حکومت اس پر کوئی مثبت لاحہ عمل تیار کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کی وجہ کا ملک کی معیشت کے ہر شعبے میں انتہائی حد تک گراوٹ آ گئی ہے، جس سے لوگوں کی زندگی خاص کر متوسط طبقہ کے لوگ بھوک مری کے شکار ہو چکے ہیں اس لئے حکومت کو چاہیئے بےروزگاری کے مسائل کو حل کرے، اور مسائل کو حل کرکے نوجوانوں میں نیا جوش ولولہ اور جینے کی امنگ پیدا کرے، دھمولوی نے مزید کہا ہے کہ اگر وقت رہتے ہوئے حکومت کروڑ نوجوان کے روز گار نہیں دیتی ہے تو قانون کے دائرے میں رہ کر حکومت کے خلاف تحریک چلائیگی۔
انہوں نے حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروزگار نوجوانوں کے لئے لاحہ عمل تیار نہیں کیا تو کروڑوں نوجوان حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی۔

You might also like