Baseerat Online News Portal

اگر وزراء ایوان میں شریک نہ ہوپائیں تو انہیں پہلے آگاہ کردیناچاہئے:لوک سبھا اسپیکر

نئی دہلی، 18 ستمبر (بی این ایس )
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کے روز پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی سے کہا کہ اگر ایجنڈا میں درج دستاویز پیش کرنے کے لئے جب کسی وزیر کا نام ذکر کرنے کے بعد وہ غیر حاضر رہتے ہیں، تو انہیں پہلے آگاہ کردیا جائے۔ ایوان میں ضروری خط پیش کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے مرکزی وزیر برائے خوراک فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز رامشور تیلی کانام لیا تو وہ ایوان میں موجود نہیں تھے، جس کے بعد چیئرمین نے یہ ہدایت دی۔ تیلی کی غیر موجودگی میں پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے اپنی طرف سے ایوان میں کاغذات پیش کئے۔ لوک سبھا اسپیکر نے پارلیمانی امور کے وزیر جوشی سے کہا کہ اگر کوئی وزیر ہنگامی کام کے لئے نہیں آسکتا ہے تو اسے پہلے اس کے بارے میں بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز بھی یہی صورتحال تھی جب انہوں نے ایک ایسے وزیر کا نام لیا جنہیں بل پیش کرنا تھا، لیکن وہ غیر حاضر تھے۔ برلا نے کہا کہ کچھ ضروری وجوہات کی بنا پر وزیر غائب ہوسکتے ہیںلیکن براہ کرم پہلے مجھے اس کے بارے میں بتائیں، ہم اگلے دن وہ کام لے سکتے ہیں۔

You might also like