Baseerat Online News Portal

خدام دین کی مدد کیلئے مخیر احباب کو آگے آنے کی گذارش ،جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کے اجلاس سے حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کا خطاب

حیدرآباد:۱۸؍ستمبر(پریس ریلیز) جمعیہ علماء ہند ملک میں امن پیار و محبت کی فضاء کو قائم رکھنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی بقاء کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اطراف کے رہنے بسنے والے افراد کے دکھ درد میں میں شریک ہوں ان کی مزاج پرسی کریں حسب گنجائش مدد کریں مخیر احباب کو متوجہ کروائیں علاج و معالجہ کے سلسلے میں بر وقت صحیح رہبری ورہنمائی فرمائیں ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمدفہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کیا؛ اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم ایک دوسرے سے مربوط نہیں ہوں گے کام کرنے میں سہولت نہیں ہوگی، اتحاد کے پیغام کو عام کریں آپس میں مل جل کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کریں، گالی گلوج فحش گوئی جھگڑوں سے معاشرہ کو پاک وصاف کریں۔ مولانا منظور عالم مظاہری صدر منڈل کمیٹی جمعیۃ علماء نے کاماریڈی منڈل کے تحت 18 مقامات کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے اور دینی تعلیمی ترقی اصلاح معاشرہ اور خدمت خلق کے ذریعے جمعیۃ کے کام کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔ اس موقع سے ایسے خدام دین جو مالی اعتبار سے پریشان ہیں قرض حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن کسی سے کہہ نہیں سکتے ایسے خدام دین کیلئے جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی جانب سے قرض اسکیم کا آغاز کیا گیا فی الحال دس ہزار روپے بطور قرض دیا جائیگا ماہانا آسان اقساط پر حاصل کیا جائیگا اس سلسلے میں مخیر احباب جنہیں اللہ نے مال و دولت سے نوازا ہے بنک بیالنس کئے ہوئے ہیں ان سے گذارش کی جاتی ہے کہ آپ اپنی جانب سے کچھ رقم جمعیۃ علماء کاماریڈی کے خازن میر فاروق علی صاحب کے پاس جمع کروا کر رسید حاصل کرلیں آپ کی دی ہوئی مہلت میں وہ رقم آپ کو لوٹا دی جائیگی حافظ محمد تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی نے جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کی جانب سے 2 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ جلسہ عظمت صحابہؓ کا انعقاد جس میں نظام آباد کے مؤقر علماء کرام سے استفادہ کی تجویز پیش کی جسے سبھی نے منظور کیا۔ 11 اکتوبر 2020ء بروز اتوارضلعی سطح کا ایک اجلاس کارکنان و خدام دین کا منعقد ہوگا، اس موقع سے نائب صدر جمعیۃ علماء حافظ محمد یوسف حلیمی انور ، حافظ محمد مشتاق حلیمی کے علاوہ الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری، حافظ محمدعدنان ذاکر، حافظ عبدالحلیم نقشبندی و دیگر علماء حفاظ وخدام دین موجود تھے، حافظ عبدالرحمن حلیمی حیدرآباد کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

You might also like