Baseerat Online News Portal

امریکی صدرٹرمپ کاحیرت انگیزبیان،انتخاب میں شکست کے بعدپرامن طریقے سے اقتدارکی منتقلی کی ضمانت نہیں دےسکتا

آن لائن نیوزڈیسک
امریکہ کے موجودہ صدرڈونالڈٹرمپ نے یہ کہہ کرسب کوچونکادیاکہ انتخاب میں شکست کے بعداقتدارکی پرامن منتقلی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے۔جب ان سے سوال کیاگیاکہ کہ اگرنومبرمیں وہ اپنے مقابل جوبائیڈن سے انتخاب ہارجاتے ہیں تو اقتدارمنتقلی کتنی آسان ہوگی؟اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا۔حالاںکہ انہوں نے کہا ’’ٹھیک ہے‘‘ابھی ہم یہ دیکھنے جارہے ہیں کہ ہوتاکیاہے؟وہائٹ ہاؤس کے پریس کانفرنس میں ٹرمپ سے پوچھاگیاتھا کہ کیاوہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میںجمہوری حکمرانی کے سب سے بنیادی اصول کے پابند ہیں؟
امریکی صدارتی عہدے کے انتخاب میں فی الحال اپنے حریف ڈیموکریٹک امیدوارجوبائیڈن کے خلاف انتخابات میں پیچھے چل رہے ہیں۔اس بیچ ٹرمپ نے پھرسے انتخاب کے انعقادکے طریقے کے بارے میں اپنی روزمرہ کی شکایتیں شروع کردی ہیں۔
کوروناوائرس وباکی وجہ سے ظاہری طورپرڈاک کے ذریعے ووٹنگ پراظہارخیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے سلسلے میں میری پہلےہی سے شکایت رہی ہے،یہ اپنے آپ میں خودایک مصیبت ہے۔ٹرمپ اکثردعویٰ کرتے ہیں کہ ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے بیلٹ پیپربڑے پیمانے پردھوکہ کاامکان ہے اورڈیموکریٹ کے ذریعہ انتخابات میں دھاندلی کرنے کے لئے اس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔حالاںکہ اس بات کاکوئی ثبوت نہیں ہے کہ ڈاک کے ذریعہ بھیجے گئے بیلٹ پیپر نے کبھی امریکی انتخابات میں اہم فراڈکیاہے۔
پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ دورمیں بڑی تعدادمیں ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپرکی امیدکی جارہی ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں وہ اقتدارمیں بنے رہیں گے ۔ٹرمپ نے کہا: ڈاک کے ذریعے ووٹنگ سے نجات پائیں ،آپ کوبہت سکون ملے گا۔اقتدارکی منتقلی نہیں ہوگی۔بہت واضح لفظوں میں کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک تسلسل ہوگا۔

You might also like