Baseerat Online News Portal

سعودی عرب: جانئے سعودی بچوں نے کس طرح منایا نیشنل ڈے

آن لائن نیوزڈیسک
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں 90 واں یوم وطنی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ہر طرف خوشی کے مناظر چھائے رہے- بچوں نے خوبصورت سبز قومی پوشاک زیب تن کرکے وطن عزیز کے قومی دن پر اپنی خوشی کا معصومانہ اظہارکیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی شہروں کی سڑکیں بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں سے آباد رہیں۔ بچوں نے سڑکوں پر قومی پرچم دلاویز انداز میں لہرائے۔ چہروں پر خوبصورت آرزوئیں اور حسین خواب سجائے گھومتے رہے۔
بچے اپنے والدین کے شانہ بشانہ پبلک پارکوں، چوراہوں اور کھلے مقامات پر قومی نغمے گن گناتے رہے۔ سماجی فاصلے کی پابندی بھی حیران کن حد تک کرتے رہے۔
مملکت کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں نیشنل ڈے کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات ہوئیں۔ایئر شو ہوئے، آتشبازی کی گئی۔تجریدی آرٹ کے فنکاروں نے قومی ترقی اور کارناموں کا اظہار دیواری آرٹ کے ذریعے کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے 90 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت بھر میں منائے جانے والے جشن کی ترجمانی تصاویر جاری کرکے کی- جنہیں دیکھ کر حب الوطنی، رحمدلی اور مسرت و شادمانی کے جذبات صاف نظر آرہے ہیں۔

You might also like