Baseerat Online News Portal

صدرمحمودعباس نے فلسطینی کازکی حمایت کے لئے شاہ سلمان کاشکریہ اداکیا

آن لائن نیوزڈیسک
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کے لیے سعودی موقف کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔فلسطینی صدر نے اس بات کا اظہار خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام الگ الگ پیغام ارسال کرکے کیا۔ انہوں نے دونوں سعودی رہنماؤں کو یوم وطنی پر مبارکباد پیش کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مسئلہ فلسطین کا مکمل اور منصفانہ حل کرانے کے لیے جاری تمام کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔
سعودی عرب چاہتا ہے کہ فلسطینی عوام 1967 عیسوی کی سرحدوں میں خود مختار ریاست قائم کریں اور عرب امن فارمولے نیز بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق مشرقی القدس اس کا دارالحکومت بنے۔

You might also like