Baseerat Online News Portal

اویسی بھاجپا کے ایجنٹ،بہار ترقی پسند اتحادحکومت قائم کرے گا : مسٹر آصف

نئی دہلی ، 25 ستمبر ( بی این ایس )
اسدالدین اویسی بی جے پی کے ایجنٹ ہیں اور بہار کے انتخابات میں وہ صرف مسلمان کو ہی الجھا ئیں گے ، لیکن اس بار مسلمان ان کی باتوں میں نہیں آنے والے ہیں ، انہوں نے بی پی اے کو جتانے کی ٹھان لیا ہے ۔ یہ کہنا ہے آل انڈیا مائنارٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف کا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار کا مہاگٹھ بندھن پہلے ہی مہا ٹھگ بندھن ثابت ہوچکا ہے ،ا ور اس بار خود اس میں پھوٹ پڑ چکی ہے ،جبکہ نتیش کمار کی حکومت بہار میں ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ لہٰذا بہار کے عوام نے اس بار بہار پروگریسو الائنس بی پی اے کو جتانے کے لئے اپنا ذہن بنا لیا ہے اور اس بار بہار کے عوام کسی پارٹی سے متأثر نہیں ہونے والے ہیں ۔ مسٹر آصف نے کہا کہ ریاست میں مسلم آبادی 16 فیصد ہے اور یادو کی آبادی 14 فیصد کے قریب ہے۔ آر جے ڈی اسے اپنے روایتی ووٹ بینک کے طور پر خیال کرتا رہا ہے، لیکن اس بار یہ لوگ صرف بی پی اے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پچھلے 15 سالوں سے ان لوگوں کو صرف دھوکہ دیا جارہا تھا۔مسٹر آصف نے کہا کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کی انٹری سے آر جے ڈی کی زیرقیادت مہا گٹھ بندھن کے تانے بانے بگڑنے کا امکان ہے اور وہ جے ڈی یو، بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے بہار کے انتخابات میں انٹری لی ہے ، لیکن اس بار بہار کے عوام نے ان موقع پرستوں کے چہروں کو پہچان لیا ہے ۔

You might also like