Baseerat Online News Portal

باہمی شراکت کیلئے عالمی دفاعی صنعت میں اسر ائیل کے ساتھ ویبینار

نئی دہلی ، 25 ستمبر ( بی این ایس )
بھارت اور اسرائیل کے درمیان 24ستمبر 2020 کو ایک ویبینار کا انعقادکیا گیا۔ویبینار کا موضوع باہمی شراکت داری کے لئے بھارتی دفاعی صنعت عالمی رسائی : ویب نار اور ایکسپو تھا۔وزارت دفاع کے محکمہ برائے دفاعی پیداوار کے زیر اہتمام ایس آئی ڈی ایم کے ذریعہ اس ویب نار کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ ویب نار ان ویب نار سیریز کا پہلا ویب نار ہے ،جسے ہمسایہ دوست ملکوں کے ساتھ منعقدکیا جائے گاتاکہ دفاعی برآمدات کوفروغ دیا جاسکے ،اور اگلے پانچ سال میں پانچ بلین امریکی ڈالر کی دفاعی برآمدات کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔ دونوں ملکوں کے دفاعی امور کے سکریٹریوں اور دیگر سینئر ایم او ڈی افسران نے ویب نار میں شرکت کی اور دونوں ملکو ں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اظہار خیال کیا۔ ویب نار میں بھارت اوراسرائیل کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون پرذیلی ورکنگ گروپ ( ایس ڈبلیو جی ) کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ایس ڈبلیو جی کا اصل مقصد ہمسایہ دوست ملکوںکو ٹکنالوجی ، باہمی ترقی اور باہمی پیداوار ، آرٹی فیشیل انٹیلی جنس ، اختراع اور جوائنٹ ایکسپورٹ کی منتقلی ہوگا۔ ویب نار کے دوران کلیانی گروپ اور رافیل اڈوانسڈ ڈیفینس سسٹمز کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر دفاعی امور کیسکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کے ہاتھوں ایس آئی ڈی ایم – کے پی ایم جی کے ذریعہ ایک نالج پیپر کا اجرا بھی کیا گیا۔

You might also like