Baseerat Online News Portal

مسلم لیڈر شپ کو ختم کرنے کی سازش ناکام ہوگی، حبیب اللہ ہاشمی کیوٹی ایم ایل اے فراز فاطمی کی عوامی مقبولیت سے مخالفین پریشان

مسلم لیڈر شپ کو ختم کرنے کی سازش ناکام ہوگی، حبیب اللہ ہاشمی

کیوٹی ایم ایل اے فراز فاطمی کی عوامی مقبولیت سے مخالفین پریشان

رفیع ساگر /بصیرت آن لائن
جالے۔۔ سابق ضلع پریشد رکن و جنتا دل یو اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ کچھ لوگ وقتی مفاد کے لیے مسلم لیڈر شپ کو ختم کر نے کی ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن ان کا یہ منصوبہ دربھنگہ کے غیور مسلمان ناکام بنادیں گے ۔مسٹر ہاشمی نے کہا کہ الیکشن آتے ہی کچھ لوگ سر گرم ہو جاتے ہیں ان کا مقصد صرف فرقہ پرست طاقتوں کو تقویت دینا ہے اور بہار اسمبلی میں مسلمانوں کو روکنا ہے لیکن عوام کا سیاسی شعور بیدار ہے وہ اس طرح کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔حبیب اللہ ہاشمی نے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر نظر عالم پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سیاسی دکان چمکانے کی خاطر کچھ اس طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن اس سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہو نے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی شخصیت پر تنقید کرکے وہ اپنی شہرت پانا چاہتے ہیں اور میڈیا میں رہنے کے خاطر ایسا بیان دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے جو دربھنگہ کے لیے کام کیا ہے وہ سنہرے باب میں لکھے جانے کے قابل ہے ۔ہاشمی نے کہا کہ ابھی حال ہی میں ہی نتیش حکومت کی جانب مانو دربھنگہ کو زمین کی فراہمی کے لیے تیس کڑور اڑتیس لاکھ روپیہ منظور کروانا فاطمی کی ہی محنت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیوٹی اسمبلی حلقہ میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ ڈاکٹر فراز فاطمی کی بڑھتی مقبولیت سے کچھ لوگ بوکھلا گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ میڈیا میں اول فُول بیان دے رہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے مسلمانوں نے اس قسم کے افراد کو نکار دیا ہے اس طرح کے لوگ اپنی سیاسی زمین ہموار کرنے کے لیے بے تکا بیان دیتے رہتے ہیں جس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے ۔حبیب اللہ ہاشمی نے کہا کہ علی اشرف فاطمی کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ عوام کے درمیان کام کے بنیادوں پر جانے جاتے ہیں۔

You might also like