Baseerat Online News Portal

جمعیت علماء ارریہ کی طرف سے ضلع کلکٹر کو اردو کے مسئلے پر وزیراعلی بہار کے نام میمورنڈم

جمعیت علماء ارریہ کی طرف سے ضلع کلکٹر کو اردو کے مسئلے پر وزیراعلی بہار کے نام میمورنڈم

______________________

جمعیت علماء ارریہ کی ایک چار رکنی ٹیم نے آج 25/09/2020 صبح اردوزبان کے حالیہ معاملہ میں ضلع کلکٹر ارریہ کے توسط سے معزز وزیر اعلیٰ بہار جناب نتیش کمار کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ٹیم میں جمعیت علماء ارریہ کے صدر ڈاکٹر عابد حسین،جنرل سکریٹری مفتی محمد اطہر القاسمی،نائب صدر مولانا مصور عالم ندوی اور جوائنٹ سیکرٹری مفتی ہمایوں اقبال ندوی کے علاوہ ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر جناب عبد الغنی صاحب نمائندہ روزنامہ انقلاب بھی موجود تھے۔

کوویڈ کی وجہ سے ضلع کلکٹر نے عرضداشت کے لئے صرف دو لوگوں سے میمورنڈم قبول کیا اور نامہ نگاروں کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں دی۔

البتہ انہوں نے تحریری میمورنڈم قبول کرنےکے ساتھ پوری دل چسپی کے ساتھ زبانی تفصیلات سے بھی آگاہی چاہی۔

بحمد اللہ ہم لوگوں نے اردو زبان کے ساتھ اس کھلی ناانصافی پر محبان اردو کی سخت ناراضگی اور وزیر اعلیٰ بہار سے فوری مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا۔جس پر انہوں نے کہا کہ ہم میمورنڈم بھیجنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر بات بھی کرتے ہیں۔

نیز جمعیت علماء ارریہ کی طرف سے ہومیوپیتھک کی R Sinic Album دوا جو کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے کافی مفید ہے وہ ضلع کلکٹر کو بطور ہدیہ پیش بھی کیا گیا۔

بعدازاںETV BHARAT URDU کے نمائندے جناب بھائی عارف اقبال صاحب،NEWS 18 اور دیگر چینل کے ذریعے بھی اپنا احتجاج اور مطالبہ حکومت تک پہونچانے کی کوشش کی گئی۔

وفد نے جو میمورنڈم پیش کیا وہ جمعیت علماء ارریہ کے لیٹر پیڈ پر درج ہے۔

محمد اطہر القاسمی

جنرل سکریٹری جمعیت علماء ارریہ

25/09/2020

You might also like