Baseerat Online News Portal

کچھاّ دھاری گروہ نے میاں بیوی کویرغمال بناکر کی لوٹ پاٹ

دیررات اسلحہ کی نوک پر سونے چاندی زیورات سمیت نقدی پر بھی ہاتھ صاف
دیوبند،25؍ ستمبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
پولیس محکمہ سے بے خوف کچھّا دھاری گروہ کے ارکان نے تلہیڑی چنگی پر واقع سعید مدینہ کالونی میں ایک مکان میں گھس کر گھر کے افراد کو یرغمال بناتے ہوئے وہاں سے سونے چانے کے زیورات او ر نقدی لوٹ لی، پولیس معاملہ کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔ موصولہ تفصیل کے مطابق علاقہ میں پولیس گشت اور پولیس کی سختی کی پول کھولتے ہوئے گزشتہ شب تلہیڑی چنگی پرواقع سعید مدینہ کالونی کے باشندہ مہتاب کے گھر دیر رات کچھّا دھاری گروہ نے دھاوا بول دیا۔ مہتا ب کے مطابق گزشتہ شب تقریباً ڈھائی بجے چار بدمعاش کھڑکی کے راستے گھر میں داخل ہوگئے۔ اس کے مطابق بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر اسے اور اس کی اہلیہ رضوانہ کوگن پوائنٹ پرلیتے ہوئے اس کے دونوں ہاتھ باندھ دیئے اور اس کے منہ میںکپڑا ٹھونس دیا، اس کے بعد بدمعاشوںنے چابیاں لیکر سیف الماری میں رکھے سونے چاندی کے زیورات و 65؍ ہزا رروپیہ کی نقدی سمیت دیگر سامامان لوٹ لیا۔ بدمعاش شور مچانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مہتاب نے بتایا کہ بدمعاشوں کے جانے کے بعد انہوں نے شور مچایا اور جس کے بعد موقع پر جمع ہوئے لوگوں نے ا ن کے ہاتھ پیر کھولے اور ان سے واقعہ کے بارے میںمعلومات لی۔ مہتاب کے مطابق بدمعاشوں کی تعداد چار تھی جنہوں نے کچھاّ پہنا ہوا تھا۔ بعدازاں اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کے متعلق تفصیلات حاصل ،لیکن پولیس کو بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں ملاہے۔ وہیں انسپکٹر سنجے سنگھ نے بتایاکہ متاثرہ نے چوری کی تحریر دی ہے، پولیس معاملہ کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔

You might also like