Baseerat Online News Portal

جسونت سنگھ کے انتقال پر مودی کا اظہارتعزیت

نئی دہلی27ستمبر(بی این ایس )
وزیراعظم نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جسونت سنگھ جی نے ہماری قوم کی بڑی سرگرمی سے خدمت کی، پہلے ایک فوجی کی حیثیت سے اوربعدمیں سیاست کے ساتھ اپنی طویل وابستگی میں۔ اٹل جی حکومت کے زمانے میں انھوں اہم محکموں کو سنبھالا اور مالیات، دفاع اور امور خارجہ پر ایک انمٹ ساکھ چھوڑی۔ مجھے ان کے انتقال سے صدمہ ہواہے۔وزیراعظم نے کہاہے کہ جسونت سنگھ جی کوسیاست اور سماجی امورمیں ان کی بے مثال خدمات کے لیے یادرکھاجائے گا۔ میں ان کے ساتھ اپنے رابطے کو ہمیشہ یادرکھوں گا۔ان کے افراد خاندان اور حامیوں کے ساتھ تعزیت کااظہار۔ اوم شانتی۔وزیر اعظم نے منویندر سنگھ سے بھی بات کی اور جسونت سنگھ کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

You might also like