Baseerat Online News Portal

گپتیشور پانڈے بہار میں کہیں سے بھی لڑیں گے ، جیتیں گے: گری راج سنگھ

پٹنہ ، ۲۷؍ستمبر(بی این ایس )
مرکزی وزیر اور بیگوسرائے کے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے سابق ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کے حوالے سے ایک بڑا بیان دے ڈالا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پانڈے ڈی جی پی رہے ہی ، ان کی اس حد تک شہرت رہی ہے کہ اگر وہ بہار میں کہیں سے بھی کھڑے ہوتے ہیں ، تو تو بیگوسرائے کیا ،پورے بہار میں جہاں سے بھی کھڑے ہوں گے ، جیت جائیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں بی جے پی میں جگہ ملے گی ،تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو این ڈی اے کا حصہ ہیں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ گری راج سنگھ بیگوسرائے کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ایل جے پی کے صدر چراغ پاسوان کے رویہ پر پوچھے گئے سوال پر ، گر ی راج سنگھ نے انتہائی سیاسی انداز میں کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ چراغ پاسوان کے ناراض ہونے کی بات سامنے آتی ہے ؟ انہوں نے کہا ، چراگ پاسوان ایک پیارا اور ھنس مکھ چہرہ ہے ،اور ایک ایسا شخص ہے جو بہت اچھی طرح سے بات کرتا ہے۔ وہ جو بھی بولتا ہے ، وہ این ڈی اے کے لئے بولتا ہے کیونکہ وہ این ڈی اے کا حصہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ اوپیندر کشواہا نے تین دن قبل مہا گٹھ بندھن کی گیند کی ہوا نکال دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جتن رام مانجھی مہاگٹھ بندھن چھوڑ چکے تھے۔ یعنی اب عظیم ا تحاد قائم نہیں رہا ۔ انہوں نے کہا کہ اوپیندر کشواہا نے واضح کردیا ہے کہ تیجسوی یادو میں نتیش کمار سے لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

You might also like