Baseerat Online News Portal

روی کشن کو ڈرگس کے بیان پر مل رہی جان کی دھمکی ،ملک کے مستقبل کیلئے 2 ، 5 گولی بھی کھا لیں گے : روی کشن

نئی دہلی، ۲۷؍ستمبر(بی این ایس )
بالی ووڈ میں ڈرگس کنکشن منظرعام پر آنے کے بعد ہر ایک میں تجسس ہے۔ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تو گزشتہ روز این سی بی نے اداکارہ دیپیکا پاڈوکون ، سارہ علی خان ، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ سے پوچھ گچھ کی تھی۔اس دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے تمام اداکاراؤں کے موبائل بھی ضبط کرلئے۔ خیال رہے کہ اداکار اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ روی کشن نے بالی ووڈ میں ڈرگس کنکشن پر لوک سبھا میں کہا تھا کہ ڈرگس کی اسمگلنگ اور نوجوانوں کے ذریعہ اس کا استعمال ہمارے ملک کے سامنے ایک نیا چیلنج بن چکا ہے۔روی کشن کے بیان پر جیا بچن نے انہیںآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جس پلیٹ میں کھاتے ہو اس میں چھید کرتے ہیں۔ جیا بچن کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ ابھی حال ہی میں اداکار کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل فلم انڈسٹری میں ڈرگس کنکشن کے بیان کے بعد روی کشن کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ حال ہی میں اے این آئی کے ٹویٹر ہینڈل سے روی کشن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکار کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ملک کے بچوں کے مستقبل کے لئے ، اپنے ہندوستان کے لئے ، فلم انڈسٹری کے بچوں اور نوجوانوں کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ویڈیو میں روی کشن کہتے ہیںکہ اس لئے میں نے سوچا ہی نہیں تھا کہ کوئی ہمیں مار ڈالے گا،ٰ یہاں تک کہ اگر ہمیں کوئی مار بھی ڈالتا ہے تو ملک کے مستقبل کے لئے 2 ، 5 گولیاں بھی کھالیں گے ،کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ویڈیو کو روی کشن نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اداکار روی کشن گورکھپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ اکثر حالات حاضرہ پر عوام کے سامنے اپنی رائے پیش کرتے رہتے ہیں۔

You might also like