Baseerat Online News Portal

انتخابی ریلی میں بس لانے کا معاملہ: دگ وجے نے ٹوئٹ کے ذریعہ کیا خدشہ کااظہار ، منصفانہ انتخابات کیسے ہوں گے؟

بھوپال ، ۲۷؍ستمبر(بی این ایس )
ہفتہ کے روز چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان اور سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کی موجودگی میں نرمدا پراجیکٹ بھومی پوجن کی تقریب میں ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 600 بسیں جمع کرنے پر سیاست شباب پر ہے۔اتوار کے روز سابق وزیر اعلی دگ وجے نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ سی ای سی (چیف الیکشن کمشنر) کو اس پر غور کرنا چاہئے۔ سانویر کے ضمنی انتخابات میں اکٹھا کی جانے والی بسوں میں ڈیزل سرکاری عہدیداروں نے بھرا تھا۔ فوڈ آفیسر جس نے ڈیزل بھرنے کی ہدایت کی اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بی جے پی سے بھی وضاحت طلب کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے منصفانہ انتخابات پر خدشہ کا اظہا رکیا ۔ کانگریس راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے بھی اس معاملے میں مرکزی الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے اور چیف سکریٹری کو ایک خط بھی لکھا ہے۔اس معاملے پر آبی وسائل کے وزیر تلسی سلاوٹ نے کہا کہ جب سانویر میں کمل ناتھ آئے تو مٹھی بھر لوگ جمع ہو ئے تھے، شیوراج۔سندھیا کی تقریر سننے کے لئے ہزاروں افراد جمع ہو ئے تھے۔ ویڈیو میں ہجوم کو دیکھ کر کانگریس کے ہوش اڑ گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کانگریس کو اتنی پریشانی ہو رہی ہے۔ الیکشن انچارج رمیش مینڈولا نے بھی کہا کہ ریلی کی کامیابی ، عوام کے جوش و جذبہ اور نرمدا پراجیکٹ کے تحفہ نے کانگریس کو حیران کردیا ہے۔

You might also like