Baseerat Online News Portal

کولکاتہ کے فورٹ ولیم میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں

کولکاتہ ، ۲۸؍ستمبر ( بی این ایس )
فوج کے مشرقی کمانڈ ہیڈ کوارٹر فورٹ ولیم کے تہہ خانے میں پیر کے روز صبح کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس کی اطلاع حکام نے د ی ہے ۔ محکمہ فائر فائر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صبح 7.35 بجے آگ لگی تھے ، جسے صبح 11.15 پر قابو پالیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کسی کے زخمی ہونے یا آگ میں پھنسنے ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار فائر بریگیڈنے کولکاتہ کے قلب میں واقع فورٹ ولیم میں آگ پر قابو پالیا۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہ کا علم نہیں ہوسکا ہے ، البتہ آتشزد گی کی وجہ کی تحقیق اعلیٰ پیمانہ کی جارہی ہے ۔

You might also like