Baseerat Online News Portal

الٰہ آباد :خاتون سماجی کارکن کا قتل، شوہر ہی نکلا قاتل

الٰہ آباد ، ۲۸؍ستمبر ( بی این ایس )
یوپی کے الٰہ آباد میں اتوار کی رات ایک خاتون کو کلہاڑی سے ہلاک کردیا گیا۔ خاتون کے سر ، چہرے اور گردن پر حملے کے نشانات ملے ہیں۔ یہ واقعہ گنگا پور کے علاقے نواب گنج پولیس اسٹیشن کا ہے۔ یہ عورت ایک رضاکار تنظیم چلاتی تھی ۔ جب صبح کے وقت گھر کے لوگ بیدار ہوئے تو پولیس کو قتل کی اطلاع دی گئی۔ پولیس افسر گاؤں پہنچ گئے۔ پولیس نے لواحقین سے پوچھ گچھ کی ہے۔ معلوم ہوا کہ اس خاتون کے شوہر کا گاؤں کے ایک نوجوان سے دو دن قبل جھگڑا ہوا تھا۔ اسی نوجوان پر قتل کا شبہ تھا، تاہم تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ شوہر نے ہی بیوی کو قتل کیا ہے۔ شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔آلۂ قتل کلہاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔نواب گنج کوتوالی کے ماتحت کوری ہار پولیس چوکی کے تحت گاؤں بپ ناہ کی رہائشی آشا دیوی موریہ (36 سال) علاقائی خواتین کی امداد کیلئے ایک رضا کار تنظیم چلاتی تھی ۔وہ ضرورت مند خواتین کی مالی مددبھی کرتی تھی۔ اس کے شوہر شیوشنکر موریہ پہلے اولا کمپنی کے لئے گاڑی چلاتا تھا ۔ حسب معمول اتوار کی رات سب کھانا کھا کر سو گئے ،صبح کے وقت گھر والے جب بیدار ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ آشا موریہ کی لاش بستر پر خون سے لت پت پڑی ہوئی ہے ۔جس کے بعد ہنگامہ مچ گیا ۔گاؤں کے مکان کے لوگ جمع ہوئے ، پولیس کو اطلاع دی گئی۔انسپکٹر نواب گنج سنیل کمار موقع پر پہنچے۔ اس کے بعد سی او سورون اور ایس پی گنگاپار بھی پہنچ گئے۔ فورنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈبھی طلب کیا گیا۔ سر کو تیز دھار ہتھیار سے نشانہ بنایا گیاتھا قتل میں استعمال ہونے والا کلہاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

You might also like