Baseerat Online News Portal

میرٹھ : بغیر ماسک کے لوگوں پر 500-500 روپے جرمانہ

میرٹھ / نئی دہلی ، ۲۸؍ستمبر ( بی این ایس )
یوپی کے ہر ضلع میں کرونا وائرس کے متأثرین میں اضافہ ہورہا ہے ، اس کے باوجود لوگ غفلت برت رہے ہیں۔ جبکہ اس سے بچنے کا واحد راستہ معاشرتی دوری اور ماسک پہننا ہے۔ اس واقعہ میں میرٹھ میں ماسک نہ پہننے والوں پر ضلعی انتظامیہ سخت ہوگئی ہے۔ پیر کے روز بغیر ماسک کے نکلنے والوں پر انتظامیہ نے شکنجہ کس دیا ہے ۔ شہر اور دیہی علاقوں میں ماسک لگا نے کی مہم چلائی گئی۔ اس دوران وہ شخص جو ماسک کے بغیرچل رہا تھا ، اس پر 500 روپے جرمانہ لگایا گیا ۔ خیال رہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کو کوڈ-19 سے بچاؤ کیلئے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا تھا کہ بغیر ماسک پہنے ہوئے شخص کے خلاف تعزیری کارروائی کی جانی چاہئے۔ حال ہی میں ایک جائزہ کے دوران سی ایم یوگی نے پولیس کو کرونا انفیکشن سے بچنے کے لئے ایک ایکشن پلان بنانے کی ہدایت دی تھی۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز شہر کے اہم چوراہوں پر چیکنگ مہم چلائی گئی۔ اس دوران جو لوگ دو پہیوں پر یا بس میں گاڑی چلا رہے تھے اس کی چیکنگ کی گئی۔ نیز ماسک نہ لگانے والے لوگوں پر جرمانہ بھی لگایا گیا ۔

You might also like