Baseerat Online News Portal

گیان واپی مسجد کیس میں اگلی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی

بنارس 28ستمبر(بی این ایس )
وارانسی کی گیان واپی مسجد معاملے میں اگلی سماعت 3اکتوبرکوہوگی۔ ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے وشوناتھ مندر کی جانب سے مرکزی سنی وقف بورڈ کی سول نظر ثانی کو چیلنج کرنے پربحث کی جس میں مسلم فریقین نے کیس کی سماعت کے دائرئہ اختیار کے سوال پر سول جج سینئر ڈویژن عدالت کے حکم کو چیلنج کیاہے۔25 فروری کو وارانسی کی سول جج سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک عدالت نے مساجد کمیٹی کی استدعاکومسترد کردیا ، جس میں کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ اس متعلقہ عدالت کو اس کیس کی سماعت کادائرئہ اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ مسجد کمیٹی نے یکم جولائی کو ضلعی جج کی عدالت میں سول ریویژن دائرکی۔اسی معاملے میں دائرئہ اختیار کا یہی حکم سنی سنٹرل وقف بورڈ نے 18 ستمبر کو ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں دائرکیاتھا جس پر وشوناتھ مندر کے جانب سے وکلا نے آج ضلعی جج کی عدالت پر اعتراض کیا تھا۔وقف بورڈچاہتا ہے کہ اس معاملے کو وقف ٹریبونل لکھنؤمیں چلایا جائے نہ کہ سول جج سینئر کورٹ کی عدالت میں ۔ آج کی بحث کے بعد ڈسٹرکٹ جج نے اس سلسلے میں اپنا حکم محفوظ کرلیاہے۔ اب اگلی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

You might also like