Baseerat Online News Portal

آر ایل ایس پی کے ریاستی صدرنے آر جے ڈی کی رکنیت حاصل کی

پٹنہ 28ستمبر(بی این ایس )
اوپیندر کشواہا کی آر ایل ایس پی ،جوبہار میں این ڈی اے کا حصہ بننے جارہی ہے ، کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ آر ایل ایس پی کے ریاستی صدر بھودیو چودھری نے پیر کو آر جے ڈی کی رکنیت حاصل کی۔ قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے انہیں پارٹی کی رکنیت حاصل کرائی۔ اس موقع پرآر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ بھی موجود تھے۔سال 2000 کے بہار اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار نے انہیں بانکاکے دھوریا سے میدان میں اتارا اور وہ پہلی بار سمتا پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب جیت گئے۔2005 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے جے ڈی یو کے ٹکٹ پر یہاں سے دوسری بار کامیابی حاصل کی۔2009 کے لوک سبھا انتخابات میں جے ڈی یونے انہیں جموئی سے ٹکٹ دیا اور انھوں نے آر جے ڈی کے شیام رجک کوشکست دی۔2015 میں وہ اوپیندر کشواہا کے ساتھ چلے گئے۔

You might also like