Baseerat Online News Portal

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ امتحان کی تاریخوں کااعلان کیا

گریجویشن اورپوسٹ گریجویشن سمیت126 کورسزکے لیے10 اکتوبرسے داخلہ امتحان کافیصلہ
نئی دہلی 28ستمبر(بی این ایس )
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نے تعلیمی سیشن 2020۔21 کے لیے ڈپلومہ ، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کورسزکے لیے داخلہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ کورونا انفیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ میں دوشفٹ میںداخلہ امتحان 10 اکتوبرسے 22 نومبر تک ہوگا۔ جامعہ نے داخلہ امتحان کے لیے جاری شیڈول میں تقریباََ 126 کورسز کی تاریخوں کااعلان کیا ہے۔ پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے صبح 11 بجے تک ہوگی اور دوسری شفٹ شام 2;30 بجے سے شام 5;30 بجے تک ہوگی۔جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی کا تعلیمی سیشن اور داخلہ عمل اس بار کورونا انفیکشن کی وجہ سے تقریباََ 3 ماہ تاخیرسے شروع ہورہاہے۔ جہاں پہلے نئے سمسٹرکے لیے جولائی اگست سے کلاسز کا آغاز ہوا تھا ، وہاں ابھی داخلہ ٹیسٹ نہیں ہواہے۔جولوگ جامعہ سے ان کورسز میں داخلہ لے رہے ہیں وہ جامعہ کی ویب سائٹ www.jmicoe.in اور ہیلپ لائن نمبر 011-26987338 ، 9836219994 پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس داخلہ ٹیسٹ میں بی اے،بی اے آنرز،ایم اے،ایم اے آنرز،ایم اے اکنامکس آنرز،بائیوسائنس،پولیٹیکل سائنس،بائیوٹیکنالوجی،کیمسٹری،ایم کام سمیت 126 گریجویٹ ، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ کورسز شامل ہیں۔یونیورسٹی کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات میں بتایاگیاہے کہ طلبہ ٹیسٹ کے لیے داخلہ کارڈ،ٹیسٹ سنٹر ، وقت ، تاریخ وغیرہ کے بارے میں معلومات کے لیے ویب سائٹ اورہیلپ لائن کی مددلے سکتے ہیں۔

You might also like