Baseerat Online News Portal

چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑہ کی قیادت میں مرکزی ٹیم کل پٹنہ پہنچے گی

پٹنہ، 28 ستمبر (بی این ایس )
بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اسی درمیان چیف الیکشن کمیشنر سنیل اروڑہ کی قیادت میں مرکزی ٹیم کل پٹنہ پہنچ رہی ہے۔ یہ ٹیم انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گی، ساتھ ہی متعدد سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال کرے گی۔ اس کے علاوہ پٹنہ گیا سمیت متعدد اضلاع میں کمیشن کی میٹنگ ہوگی اور کورونا عہد میں الیکشن کے گائیڈ لائنس کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ریٹرننگ افسر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔

You might also like