Baseerat Online News Portal

کدم چوک پر بنک آف انڈیا کے اے ٹی ایم پر کیش وان سے 12 لاکھ کی لوٹ، فائرنگ میں 1 شخص زخمی ،ایس ایس پی نے کیا جائے واردات کا معائنہ

 

کدم چوک پر بنک آف انڈیا کے اے ٹی ایم پر کیش وان سے 12 لاکھ کی لوٹ، فائرنگ میں 1 شخص زخمی ،ایس ایس پی نے کیا جائے واردات کا معائنہفائرنگ میں زخمی منوج کمار شرما

رفیع ساگر /بصیرت آن

جالے۔۔ اتربیل ۔جالے اہم شاہراہ پر جالے اور کمتول تھانہ کے سرحد پر واقع برہم پور کدم چوک پر بنک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں کیش ڈالنے پہنچے کیش وان کو 6 مسلح نقاب پوش جرائم پیشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر اپنے قبضہ میں کر لیا اور گارڈ کی بندوق چھین کر وہاں پھینک دیا 12 لاکھ سے زائد روپئے لوٹ لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے جنوب کی جانب نکل گئے۔فائرنگ سے مقامی کمتول تھانہ کے رتن پور رہائشی رام پرت شرما کا لڑکا 47 سالہ منوج کمار شرما زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق منوج کمار شرما اسی وقت بائک سے ضروری سامان کی خریداری کے لئے کدم چوک بازار پہنچا تھا۔گولی اس کے دائیں جانگھ میں لگی ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے اسے علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا تھا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔انچارج میڈیکل افسر ڈاکٹر پریم چندر نے بتایا کہ زخمی نوجوان کی صحت مستحکم تھی۔
یہ واقعہ پیر کی شام 5 بجے سے قریب انجام دیا گیا ہے۔سرحدی علاقہ ہونے کے سبب جالے اور کمتول تھانہ کی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے چھاپہ ماری شروع کردی ہے تاہم پولیس کو لٹیروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 بائک پر 6 جرائم پیشہ افراد پہنچے تھے جیسے ہی کیش وان وہاں پہنچا اور اے ٹی ایم میں کیش ڈالا جارہا تھا کہ نقاب پوش جرائم پیشوں نے موجود گارڈ کی بندوق چھین لی اور اسے پھینک کر اسلحہ کا خوف دکھا کر کیش لوٹ لیا۔12 لاکھ 47 ہزار 5 سو روپے کی لوٹ کی خبر ہے تاہم انتظامی افسران سے اس کی تصدیق نہیں ہوپائی تھی ۔ایس ایس پی بابو رام نے موقع پر پہنچ کر واردات کا باریکی سے معائنہ کیا اور بنک میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگالا ۔لوٹ کی واردات کو انجام دیکر بھاگنے کے دوران مقامی لوگوں نے لٹیروں کو اپنے محاصرے میں لینے کی کوشش کی تھی لیکن تابڑ توڑ فائرنگ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی اور جرائم ہیشہ بھاگ نکلے ۔جالے تھانہ صدر دلیپ کمار پاٹھک اور کمتول انچارج سرور عالم نے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری تیز کردی ہے۔

 

You might also like