Baseerat Online News Portal

جلتی بس سے دھنواں نکلتے ہی مچی افراتفری، مسافر بچائے گئے

 

جلتی بس سے دھنواں نکلتے ہی مچی افراتفری، مسافر بچائے گئے

رفیع ساگر /بصیرت آن لائن

جالے۔۔ دربھنگہ۔ مظفر پور فورلین این ایچ 57 پر سمری تیلیا پوکھر کے قریب چلتی بس سے اچانک دھوآں نکلتے ہی مسافروں کے درمیان افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔یہ بس مظفرپور سے مدھوبنی جارہی تھی۔عینی شاھدین کے مطابق بس تیز رفتار سے مظفر پور کی جانب سے آرہی تھی کہ تیلیا پوکھر کے قریب پہونچتے ہی بس میں مسافروں نے شورمچانا شروع کردیا اسی درمیان چلتی بس سڑک کنارے رک گئی۔بس کے رکنے کے باوجود انجن سے نکلنے والی دھوآں بس کےاندر داخل ہورہی تھی اس کے بعد مسافر بس سے باہر نکل کر بھاگنے لگے اسی طرح بس کے پیچھے کی سیٹ پر بیٹھے مسافر کھڑکی سے باہر کودنے کی کوشش کرنے لگے لیکن بس کے معاون ڈرائیور نے سبھی مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا اس کے بعد وہاں کا ماحول اطمینان بخش ہوتے ہی مسافر مختلف ذرائع سے دربھنگہ کی جانب جانے لگے ۔

 

You might also like