Baseerat Online News Portal

میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمت 8 پیسے فی لیٹر کم، پیٹرول کی قیمت برقرار

نئی دہلی ،29؍ستمبر( بی این ایس )
منگل کے روز تیل کی بڑی کمپنیوں نے مسلسل چوتھے روز ملک بھر میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ تاہم تمام میٹرو شہرمیں پٹرول کی قیمت میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں اب ڈیزل 70.71 روپئے فی لیٹر سے 70.63 روپئے فی لیٹر تک فروخت ہورہا ہے، جس کا مطلب اتوار کے مقابلے میں 8 پیسے سستا ہے۔ وہیں دہلی میں پٹرول کی قیمت 81.06 روپئے فی لیٹر پر بند ہوگئی ہے۔ ممبئی، چنئی اور کولکاتہ جیسے دیگرمیٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں آج 8 پیسے فی لیٹر کمی واقع ہوئی ہے۔آج ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 77.04 روپئے فی لیٹر ہے۔ پٹرول کی قیمت 87.74 روپئے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ کولکاتہ میں خریداروں کو اب فی لیٹر ڈیزل 74.15 روپئے ادا کرنا ہوگا جبکہ پٹرول کی قیمت 82.59 روپئے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اب 84.14 روپئے فی لیٹر اور 76.10 روپئے فی لیٹر ہے۔ آج بنگلور میں ایک لیٹر پٹرول 83.69 روپئے فی لیٹر اور ایک لیٹر ڈیزل 74.81 روپئے فی لیٹر فروخت ہوا ہے۔آئل کمپنیوں نے رواں ماہ 18 مرتبہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں 7 مرتبہ کمی کی گئی ہے۔ مقامی ٹیکسوں اور VAT کے مختلف نرخوں کی وجہ سے قیمتیں ریاست سے مختلف ہوتی ہیں۔ تیل کی بڑی کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا جائزہ لیتی ہیں اور صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

You might also like