Baseerat Online News Portal

ممنوعہ شراب کے ساتھ کاروباری گرفتار

ممنوعہ شراب کے ساتھ کاروباری گرفتار

رفیع ساگر /بصیرت آن لائن

جالے۔۔ سمری تھانہ کی پولیس نے غیر قانونی دیشی چولائی شراب کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کر عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔ملزم کی شناخت مظفرپور گائے گھاٹ تھانہ کے ہنومان نگر باشندہ رامشرن رائے کے لڑکے منگل رائے کی شکل میں کی گئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق پولیس کو خفیہ خبر ملی تھی کہ گرفتار نوجوان پلیٹینا بائک سے پلاسٹک کی بوری میں 4 لیٹر غیر قانونی دیشی چولائی شراب لیکر سمری پوسٹ آفس چوک کے پاس مظہر نداف کی اہلیہ مکول خاتون کو دینے جارہا ہے۔تلاشی لینے پر مکول خاتون کے گھر کے ایک کونے سے 2 لیٹر دیشی شراب بر آمد ہوا۔ادھر تھانہ صدرہری کشور یادو نے بتایا کہ بائک و شراب ضبط کر ملزم نوجوان کو عدالتی حراست میں جیل رسید کر دیا گیا ہے۔

You might also like