Baseerat Online News Portal

گجرات اورجموں کشمیرمیں زلزلے کے جھٹکے

احمد آباد29ستمبر(بی این ایس )
گجرات کے راج کوٹ ضلع اورجموں وکشمیرکے لیہ میں منگل کے روزبالترتیب 4.1 اور3.2کی شدت کا زلزلہ محسوس کیاگیا۔تاہم جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔گاندھی نگر میں واقع سیسمولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آر)کے مطابق زلزلہ شام 3.49 بجے آیا جس کامرکزضلع کے اوپلیٹا کے شمال مشرق میں 14.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔راج کوٹ دیہی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایاہے کہ کسی بھی علاقے سے کسی کے جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق منگل کی سہ پہر کو الچی (لیہ) میں جموں وکشمیر کے قریب ریکٹر اسکیل پر .2 کی شدت کازلزلہ محسوس کیا گیا۔ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز بھارت کے جموں وکشمیر ،لیہ کے 32 کلومیٹر شمال (N)تھا۔ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق 2:38 بجے سطح سے 22 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

You might also like