Baseerat Online News Portal

بڑی آبادی ابھی بھی کورونا سے متاثر ہوسکتی ہے:مرکز

 

نئی دہلی29ستمبر(بی این ایس )

وزارت صحت نے آئی سی ایم آر کے ذریعہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے حوالے سے کیے گئے دوسرے سیرو سروے کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے وزارت نے کہاہے کہ ہندوستان میں کوڈ 19 کے 10 لاکھ آبادی کے 4453 واقعات اور اموات کے 70 واقعات ہیں جو دنیا میں سب سے کم ہیں۔ آئی سی ایم آر کے دوسرے سیروسروے میں دکھایا گیا ہے کہ کافی آبادی ابھی بھی کوروناوائرس کے انفیکشن سے متاثر ہوگی۔ وزارت صحت نے کہا ہے  کہ29 اگست سے 22 ستمبر تک 29082 افراد میں سروے کیا گیا ، 6.6 فیصد نے سارس-سی او وی 2 کے پچھلے خطرہ کے آثارظاہرکیے ہیں۔تخمینہ ہے کہ اگست 2020 تک دس سال یا اس سے زیادہ عمر کے 15 افرادمیں ایک فردSARS-COV2 سے متاثر ہواہوگا۔

You might also like