Baseerat Online News Portal

جنگل راج نے ایک اور خاتون کو مار ڈالا،راہل گاندھی کایوگی حکومت پرحملہ

 

نئی دہلی 29ستمبر(بی این ایس )

اترپردیش کے ہاتھرس میں غنڈوں کی وحشیانہ حرکتوں کانشانہ بننے والی کو15 دن تک زندگی کی لڑائی کے بعدشکست ہوئی۔ہاتھرس سے زیادتی کا نشانہ بننے والی دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ یوپی حکومت نے متاثرہ افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ہاتھرس کی بیٹی کی موت پر کانگریس جارح ہے۔ جب دہلی میں خاتون کانگریس کارکنوں نے ایک مظاہرہ کیا ، تو یوپی کے جنرل سکریٹری انچارج پرینکاگنادھی متاثرہ کے اہل خانہ سے بات کی۔ کانگریس لیڈر صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کرکے یوپی کی یوگی حکومت پر حملہ کیا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ یوپی کے طبقاتی مخصوص جنگل راج نے ایک اور نوجوان خاتون کو مار ڈالاہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزیدکہاہے کہ حکومت نے کہا ہے کہ یہ جعلی خبر ہے اور متاثرہ شخص کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے۔راہل گاندھی نے اس کے لیے یوپی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ناخوشگوار واقعہ جھوٹ نہیں تھا ، نہ ہی متاثرہ کی موت اور نہ ہی حکومت کاظلم۔پرینکاگاندھی نے بھی اس معاملے پریوگی حکومت کوگھیراہے۔

You might also like