Baseerat Online News Portal

سوشانت کے والد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ، اہل خانہ منشیات کے پہلو سے دُکھی

پٹنہ ،۳۰؍ستمبر(بی این ایس )
فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ ، ان کی بہن اور بہنوئی بدھ کی سہ پہر وزیر اعلی نتیش کمار سے ملنے پہنچے۔ملاقات کے بعد باہر آنے پر ان کے والد نے کہا کہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خاندان سوشانت کی موت سے متعلق پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لئے وزیر اعلی سے ملنے گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں سوشانت کے معا ملہ میں جس طرح سے منشیات اور کئی گروہ کے رشتے آرہے ہیں اس سے سوشانت کا کنبہ خوش نہیں ہے۔ ان معاملات میں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ فلم اداکار سوشانت بھی منشیات کا عادی تھا ۔ اس سے قبل بھی سوشانت کے والد وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کر چکے ہیں۔ سوشانت کے والد کے کے سنگھ کی درخواست پر ہی وزیر اعلی نتیش کمار نے سی بی آئی سے معاملہ کی تحقیقات کی سفارش کی۔ سی بی آئی موت کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ، لیکن اس معاملے میں جس طرح سے منی لانڈرنگ اور منشیات کا معاملہ سامنے آیا ہے ، اس سے سوشانت کے اہل خانہ دکھی ہیں ۔ خیال رہے کہ منشیات اسکینڈل کا لنک بالی ووڈ کے کئی ستاروں کے ساتھ جڑ رہا ہے۔ ریا چکرورتی کے بعد اب دپیکا پڈوکون ، سارہ علی خان ، شردھا کپور جیسی مشہور شخصیات کے نام شامل ہورہے ہیں۔ریا چکرورتی اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہے۔ این سی بی نے دیپیکا اور شردھا کپور سے پوچھ گچھ کی ہے۔ تفتیش میں کئی مشہور شخصیات نے انکشاف کیا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت بھی منشیات کے عادی تھے ۔ شاید اس سے سوشانت کے کنبہ کو تکلیف ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ سے اس موضوع کے تحت ملاقات کیلئے گئے تھے ۔

You might also like