Baseerat Online News Portal

بابری شہادت کیس :سی بی آئی مشاورت کے بعد اپیل پرفیصلہ کرے گی

لکھنؤ ،30؍ستمبر(بی این ایس )
سی بی آئی خصوصی عدالت کے فیصلے کاجائزہ لینے کے بعد اپیل داخل کرنے پرفیصلہ کرے گی۔خصوصی عدالت کے ذریعہ دیئے گئے فیصلے کو چیلنج کرنے کے امکان سے متعلق سوال پر سی بی آئی کے وکیل للت سنگھ نے کہاہے کہ فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد اسے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر بھیجا جائے گا۔ قانون کے سیکشن کا مطالعہ کرنے کے بعد دیئے گئے مشورے کے مطابق اپیل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں بابری مسجد شہادت کیس کے فیصلے میں تمام ملزمان کو بری کردیاہے۔جب کہ خودملزمان اب خوش ہیں اوردعوے کررہے ہیں کہ مسجدانھوں نے شہیدکی ہے۔خصوصی جج ایس کے یادونے فیصلہ دیا کہ بابری مسجد انہدام کا واقعہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا ۔یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا۔ انہوں نے کہاہے کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔ بجائے اس کے کہ ملزم نے مشتعل ہجوم کوروکنے کی کوشش کی۔عدالت نے کہا کہ سی بی آئی نے جو کیس پیش کیا ہے اس کی ویڈیو فوٹیج کی کیسٹ واضح نہیں ہیں اور نہ ہی فراہم کردہ کیسٹس کو سیل کیا گیا ہے۔ واقعے کی تصویروں کے منفی بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

You might also like